نئی دہلی، 24 اپریل ( یواین آئی) کووڈ بحران کے سبب معاشی مشکلات کا سامنا کر رہے ملک کے تقریبا 80 کروڑ افراد کو دو ماہ تک فی ممبرپانچ کلوگرام اناج مفت ملے گا۔
فوڈ اینڈ کنزیومر امور کے سکریٹری سدھانشو پانڈے نے ہفتہ کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ نیشنل فوڈ سیکیورٹی ایکٹ کے تحت آنے والے لوگوں کو مئی اور جون میں پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا کی طرز ہر شخص کو ہر ماہ پانچ کلو اناج مفت میں دیا جائے گا۔
اس اسکیم کے
تحت انتودیا ان یوجنا اور پریارٹی ہاؤس ہولڈ کو پانچ کلو چاول یا گندم دی جائے گی ۔ یہ اناج ماہانہ کوٹے کے علاوہ دیا جائے گا۔ اس اسکیم کے لئے مرکز ریاستوں کو 26،000 کروڑ روپے کی غذائی سبسڈی فراہم کرے گا۔ حکومت نے گزشتہ روز اس اسکیم کا اعلان کیا۔
مسٹر پانڈے نے بتایا کہ گزشتہ سال بھی کورونا بحران اپریل سے نومبر کے دوران غریبوں کو مفت اناج دیا تھا ۔ گزشتہ سال دال اور چنا بھی دیا گیا تھا، لیکن اس بار صرف چاول یا گندم ہی دی جائے گا ۔