the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
وزیر ٹرانسپورٹ و انچارج وزیر حیدرآباد یونم پربھاکر نے مرکزی وزیرکشن ریڈی سے اس بات کی وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا ہے کہ سکندرآباد کے رکن پارلیمنٹ اور ایک مرکزی وزیر کی حیثیت سے حیدرآباد کی ترقی کے لئے کیا کام کیا ہے انہوں نے کشن ریڈی کے الزام کو مضحکہ خیز قرار دیا کہ حیدرآباد کو نظر انداز کیا گیا اور شہر کی ترقی رک گئی ہے۔ وزیر پونم  پربھاکر نے گاندھی بھون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکز نے حیدرآباد کو اسمارٹ سٹی اسکیم میں شامل نہیں کیا اور امرت اسکیم کے تحت ایک روپیہ بھی نہیں دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جی ایچ ایم سی کے انتخابات قریب آرہے ہیں جس کے پیش نظر کشن ریڈی سیاسی فائدے کے لیے حیدرآباد پر تنقید کررہے ہیں انچارج وزیر



حیدرآباد یونم پربھاکر نے کہا کہ حیدرآباد، استنبول کی طرح ایک تاریخی شہر ہے۔ چارمینار اور گولکنڈہ جیسے تاریخی اہمیت کے حامل یہاں کئی مقامات ہیں۔ کشن ریڈی نے مرکزی وزیر سیاحت کی حیثیت سے گزشتہ پانچ برسوں میں مرکز سے سیاحت اور آثار قدیمہ کے محکموں سے حیدرآباد کو کیا لایا؟ ایک روپیہ بھی نہیں لائے؟  کانگریس  اقتدار میں آنے کے بعد کئی بار مرکز سے فنڈز کی اپیل کی گئی لیکن کوئی فنڈز نہیں ملے۔ بارش کے باعث حیدرآباد کے 151 علاقوں میں  پانی جمع ہوجاتا ہے اس مسئلہ کا مستقل حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ پونم پربھاکر نے کہا کہ وہ سیاسی وابستگی کو دور رکھتے ہوئے انچارج وزیر کی حیثیت سے یہاں کے مسائل پر بات کرنے  تیار ہیں۔ مرکزی وزیر حیدرآباد کی ترقی میں مدد کریں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.