کابل،4 اگست (یواین آئی)امریکہ کے وزیر خارجہ مائک پومپیو نے دہشت گرد تنظیم طالبان کے ڈپٹی چیف ملا عبدالغنی برادر کے ساتھ آخر کار افغان مذاکرات کی شروعات اور موجودہ حالات پر بات چیت کی طالبان کے ترجمنا سہیل شاہین نے منگل کو بتایا کہ مسٹر پوسپیو نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ برادر سے بات چیت کی۔اس نے کہا کہ دونوں فریقوں کے درمیان طالبان
کے باقی قیدیوں کی رہائی کی اہمیت پر بھی بات چیت ہوئی۔
واضح رہے کہ امریکہ اور طالبان ککے درمیان فروری میں ہوئے معاہدے کے مطابق،افغانستان حکومت 5000 طالبان قیدیوں کو آزاد کرےگی۔اس نے پہلے ہی 4600 طالبان قیدیوں کو آزاد کردیا ہے۔حکومت نے 31 جولائی کو اعلان کیا تھا کہ وہ عید کے موقع پرخیر سگالی کا اظہار کرنے کےلئے دیگر 500 قیدیوں کو رہا کرے گی۔