the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 23 اکتوبر (یواین آئی) قومی دارالحکومت کے موسم میں سردی کا اثر بڑھنے کے ساتھ لوگوں کو دوگنی پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔ ایک طرف بڑھتی ہوئی آلودگی سے آب و ہوا روز بروز بدتر ہوتی جارہی ہے ، جبکہ کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے کیسزمیں بھی گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
دہلی پولیوشن کنٹرول کمیٹی (ڈی پی سی سی) نے دارالحکومت کی آب و ہوا کا انڈیکس جمعہ کو جاری کیا ہے جو انتہائی تشویشناک ہے۔ دہلی میں آج صبح سات بجے آلودگی کی سطح 360 ہے۔ آسمان میں دھواں ہے۔ یہ موسم سانس کی بیماریوں میں مبتلا لوگوں کے لئے بالکل بھی سازگار نہیں ہے۔
ڈی پی سی سی کے مطابق دہلی کی ہوا اب بھی ’انتہائی خراب‘ کے زمرے میں ہے۔ دارالحکومت کا علی پور علاقہ 442 ایئرکوالٹی انڈیکس (اے کیو



آئی) کے ساتھ سب سے زیادہ آلودہ خطہ ہے ۔ روہنی میں 391 ، دوارکا میں 390 ، آنند وہار میں 387 جبکہ آر کے پورم میں اے کیو آئی 333 ریکارڈ کیا گیا۔
دارالحکومت کے قرب و جوارعلاقوں مثلاًغازی آباد میں اے کیو آئی 380 ، گریٹر نوئیڈا میں 377 اور نوئیڈا میں 380 ریکارڈ کیاگیا ۔ سنٹرل آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق ، آئی ٹی او میں پی ایم 2.5 کی سطح 356 ہے۔ جو ’انتہائی بدترین زمرہ‘ ہے۔
دہلی میں جہاں دوسری جانب آلودگی کی سطح بڑھ رہی ہے ، وہیں کوروناکیسز میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
جمعرات کی شام کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے 3882 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 35 مریضوں کی موت ۔ اس عالمی وبا سے دارالحکومت میں متاثرہ افراد کی تعداد اب 344318 اور ہلاکتوں کی تعداد 6163 ہے۔ 25 ہزار 237 ایکٹیو کیسز ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.