حیدرآباد 5دسمبر(ایجنسی)تلنگانہ بھر میں پہلی مرتبہ ضلع اربن ورنگل میں قائم کردہ تمام تر مراکز رائے دہی میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ ضلع الیکشن آفیسر پرشانت جیون پاٹل نے کہا کہ تین حلقوں ورنگل ویسٹ، ورنگل ایسٹ اور وردھنا پیٹ میں جملہ690 پولنگ مراکز قائم
کیے گئے ہیں جب کہ 133پولنگ اسٹیشنوں سے راست اسٹریمنگ (ویب کاسٹنگ) رہے گی۔
307 پولنگ اسٹیشنوں پر انجینئرنگ گریجویٹس انتخابی عمل کو ریکارڈ کریں گے جب کہ مابقی 250 مراکز سے سی سی ٹی وی کے ذریعہ راست کارروائی نشر کی جائے گی۔