the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بھوپال، 30اکتوبر (یو این ائی) مدھیہ پردیش کے کھنڈوا لوک سبھا اور ریگاوں، جوبٹ اور پرتھوی پور اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کے لئے آج پولنگ اکا دکا واقعات کو چھوڑ کرپرامن طریقہ سے ختم ہوگئی اور کل ملاکر 26لاکھ 50ہزار سے زیادہ رائے دہندگان میں سے تقریباً 60فیصد نے اپنے ووٹ کے ذریعہ 48 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں بند کردیا۔
یہاں موصول اطلاعات کے مطابق پولنگ شام چھ بجے ختم ہوگئی اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق اوسطاً 60فیصد رائے دہندگان نے ووٹ ڈالے ہیں۔پرتھوی پور میں سب سے زیادہ ووٹ ڈالے جانے کی خبریں آرہی ہیں۔ ریگاوں اور جوبٹ میں بھی رائے



دہندگان نے کافی ْجوش و خروش دکھایا ہے۔ کھنڈوا پارلیمانی حلقہ میں بھی لوگ ووٹ ڈالنے کے لئے بے تاب نظر آئے۔ پولنگ کا اصل فیصد دیر رات رانے کی امید ہے۔
سخت حفاظتی انتظامات اور کورونا سے متعلق گائڈ لائنس پر عمل کرتے ہوئے پولنگ 3944پولنگ مراکز پر صبح سات بجے شروع ہوئی تھی۔ ریاست کے چیف الیکٹورل افسر کے دفتر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پولنگ کا اصل فیصد دیر رات تک آنے کی امید ہے۔ ووٹ ڈالنے کا وقت ختم ہونے کے بعد بھی کئی پولنگ مراکز پر قطاریں نظر آئیں اور جو رائے دہندگان چھ بجے سے پہلے قکارمیں تھے انہیں ووٹ ڈالنے دیا جارہا ہے۔ اس طرح پولنگ کے اوسط فیصدمیں اضافہ کا امکان ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.