مانسا، 3 جون (یو این آئی) پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے آج کسی کا نام لئے بغیراپوزیشن لیڈروں پرسدھو موسے والا کی موت پر سیاست کرنے کا الزام عائد کیا ۔
پنجابی گلوکار کے قتل کے چار روز بعد ان کے گاؤں میں ان کے اہل خانہ سے
مل کر تعزیت کا اظہار کرنے آئے مسٹر مان نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح پنجابیت اور انسانیت ہے، جو بھی سیاست کرنا چاہتا ہے اسے شرم آنی چاہیے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کچھ لوگ نوجوان گلوکار کی موت پر بے شرمی سے سیاست کر رہے ہیں جو کہ ناانصافی ہے۔