وارسا، 13 جولائی (اسپوتنک) پولینڈز کے صدر آندریجیز ڈوڈا نے حزب اختلاف کی سوک پلیٹ فارم پارٹی کے رفال ٹرازوکوسکی کو شکست دے کر انتخاب جیت لیا۔ یہ ان کی دوسری میعاد ہوگی۔
انتخابات میں مسٹر ڈوڈا نے 50.8 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ مسٹر ٹرازوکوسکی نے 49.2 فیصد ووٹ حاصل کئے۔
اتوار کے روز ووٹوں کی گنتی کے بعد مسٹر ڈوڈا نے اپنے حامیوں سے خطاب
کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مختلف سیاسی جماعتوں کو اتحاد بنانے کی دعوت دی ہے
قومی الیکشن کمیشن کے سربراہ سلویسٹر مارکاٹک کے مطابق اتوار کے انتخابات کے سرکاری نتائج پیر کی صبح تک سامنے آنے کی امید ہے۔
جون کے آخر میں انتخابات کے پہلے مرحلے میں مسٹر ڈوڈا نے 43.5 فیصد جبکہ مسٹر ٹرازوکوسکی نے 30.5 فیصد حاصل کئے تھے۔
اسپوتنک،اظ