the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
سری نگر،17 دسمبر (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کی زرعی اراضی کو غیر زرعی مقاصد کے لئے تبدیل کرنے کی نئی پالیسی ان کے یہاں کی ڈیمو گرامی کو تبدیل کرنے کے مذموم ارادوں کی عکاس ہے انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کو سرکاری نوکریوں کے جائز حصے سے محروم رکھنے کے بعد ایسے ہنگامی فیصلے باہر کے لوگوں کو جموں و کشمیر میں زمین خریدنے کے لئے راستہ ہموار کر رہے ہیں۔
موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار جمعے کے روز اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں کیا۔
بتادیں کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں جموں میں منعقدہ



انتظامی کونسل کی ایک میٹنگ میں بورڈ آف ریونیو کے ذریعے زرعی اراضی کو غیر زرعی مقاصد کے لئے تبدیل کرنے کے وضع کردہ ضوابط کو منظوری دی گئی ہے۔
ان نئے ضوابط کے تحت ضلع مجسٹریٹ کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ زمین کے استعمال میں زرعی سے غیر زرعی مقاصد میں تبدیلی کی اجازت اس طریقہ کار کے مطابق دے جس کو بورڈ آف ریونیو کے ذریعہ مطلع کیا جائے۔
محبوبہ مفتی نے اس فیصلے کے رد عمل میں اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’جموں وکشمیر انتظامیہ کی زرعی اراضی کو غیر زرعی مقاصد کے لئے تبدیل کرنے کی نئی پالیسی سے ان کی یہاں کی ڈیموگرافی کو تبدیل کرنے کے مذموم ارادے صاف ظاہر ہوتے ہیں‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.