the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کلکتہ 2؍ اپریل (یواین آئی)وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کے ذریعہ نندی گرام میں پولنگ کےدرمیان گڑبڑی کی شکایت بعد انتظامیہ نے الیکشن کمیشن کو اپنی رپورٹ پیش کردی ہے اطلاعات کے مطابق ضلع پولس کی جانب سے جاری تحقیقات کی ابتدائی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کردی گئی ہے۔اس رپورٹ میں کیا کہا گیا ہے اس کو واضح نہیں کیا گیا ہے ۔تاہم انتظامیہ نے کہاکہ اس بات کے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں کہ 80فیصد جعلی ووٹنگ ہوئی ہے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ووٹنگ کے دوران وزیر اعلی دو گھنٹے تک ایک پولنگ اسٹیشن میں بیٹھی رہیں اور انہوں نے الزام لگایا کہ امیت شاہ کے کہنے پر سنٹرل فورس کے جوان ووٹروںکو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ دوسرے جانب بی جے پی کے ریاستی یونٹ نے نندی گرام میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی کے سینئر رہنما اور ریاستی ایگزیکٹو ممبر ششیر



بجوریا نےبتایا کہ نندی گرام میں انتخابات کے دوران ممتا ایک پولنگ اسٹیشن کے اندر بیٹھ گئیں اور دو گھنٹے بیٹھی رہیں۔ علاوہ ازیں ، پولنگ کے دن پورے حلقہ میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے باوجود ، وہیل چیئر پر بیٹھ کر خود سڑکوں پر آئیں اور اپنے پیچھے سیکڑوں کے مجمع کے ساتھ انتخابی مہم چلائی۔ وزیراعلیٰ کا یہ ایکٹ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ دفعہ 144 کی بھی خلاف ورزی ہے اور الیکشن کمیشن میں شکایت درج کروائی گئی۔ اس کے ساتھ ہی پولیس کو بھی تحریری شکایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ، چیف منسٹر بغیر کسی ثبوت کے مرکزی فورس کے جوانوں پر سنگین الزامات عائد کررہی ہیں ، جس کی وجہ سے پولنگ علاقوں میں سنٹرل فورس کے ملازمین پر حملے ہوسکتے ہیں۔ بجوریا نے کہا کہ ممتا بنرجی اور ان کی پارٹی سب کچھ سوچ سمجھ کر کررہی ہے تاکہ سنٹرل فورس کے جوانوں کو نشانہ بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب تشدد پھیلانے کی کوشش کا حصہ ہے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.