حیدر آباد 27 فروری (یو این آئی) تلنگانہ کے سابق وزیر و بی آرایس لیڈ ر ہریش راؤ کی قیادت میں بی آرایس لیڈروں نے ناگر کرنول ضلع میں احتجاجی دھر نا دیا کیونکہ انہیں پولیس نے سری سیلم لیفٹ بینک کنال (ایس ایل بی سی ) سرنگ کا دورہ کرنے سے روک دیا
جہاں 22 فروری کو چھت گرنے کے بعد 8 افراد پھنس گئے تھے۔
ہریش راؤ سابق وزراء جی جگدیش ریڈی، ایس نرنجن ریڈی، وی سرینواس گوڑ ، سابق اور ارکان اسمبلی کے ساتھ ساتھ سینئر لیڈروں کے ساتھ جائے حادثہ کی طرف جارہے تھے کہ پولیس نے انہیں ایک چیک پوسٹ پر روک دیا۔