حیدرآباد14اکتوبر(یواین آئی)پرانا شہر حیدرآباد کے چندرائن گٹہ کی بیشتر کالونیاں بارش کے پانی میں محصور ہوگئیں کیونکہ بنڈلہ گوڑہ کے جنوب میں واقع تالاب کا پشتہ منگل کی شب ٹوٹ گیا۔
ریونیو
عہدیداروں نے جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں اور پولیس کے ساتھ مل کرراحت کام انجام دیئے۔
بیشتر کالونیوں الجبیل کالونی،سبھان کالونی، غازی ملت کالونی، ہاشم آباد اور دیگر علاقوں میں 12فیٹ تک پانی دیکھاگیا۔