لندن، 16 اپریل (یو این آئی) برطانوی پولیس نے واٹفورڈ کے کار پنڈر ز پارک لان قبرستان کے مسلم حصے میں درجنوں قبروں کی بے حرمتی کے افسوسناک واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
ترکیہ کے سرکاری خبر رساں ادارے انادولو ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی
پولیس نے منگل کے روز اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جسے اسلام دشمنی پر نفرت انگیز جرم قرار دیا جا رہا ہے۔
اس واقعے میں واٹفورڈ کے کار پنڈر ز پارک لان قبرستان کے مسلم حصے میں موجود 85 قبروں کی بے حرمتی کی گئی ، ان قبروں میں سے کئی قبریں بچوں اور کم سن بچوں کی تھیں۔