حیدرآباد۔
11مارچ (یو این آئی)تلنگانہ اسمبلی کا محاصرہ کرنے اے بی وی پی کی کوشش آج ناکام بنادی گئی تاہم اس احتجاج کے نتیجہ میں کچھ دیر کیلئے تلنگانہ اسمبلی کے قریب کشیدگی دیکھی گئی۔
بجٹ میں تعلیمی شعبہ کے
لئے زائد فنڈس الاٹ کرنے اور خالی ملازمتوں کو پُرکرنے کامطالبہ کرتے ہوئے اے بی وی پی کے کارکنوں نے اسمبلی کی عمارت کا محاصرہ کرنے کی کوشش کی تاہم اسمبلی کے قریب موجود چوکس پولیس نے ان کو ایسا کرنے سے روکتے ہوئے لاٹھی چارچ کیا۔