سورابايا / انڈونیشیا/14مئی(ایجنسی) انڈونیشیا میں جزائر جاوا کے شہر سورابايا میں آج ایک گاڑی میں دھماکہ ہوا جس میں کئی پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
ایسٹ جاوا پولیس کے ترجمان فیرینس برونگ منگیرا نے
صحافیوں سے کہا کہ پولیس آفس میں دھماکہ صبح 8.50 بجے ہوا۔ ہلاکتوں کی تعداد کا ابھی پتہ نہیں چل پایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے کل تین گرجا گھروں پر حملے کیے جس میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 40 دیگر زخمی ہو گئے ۔