the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 12 مارچ (یواین آئی) راجیہ سبھا میں آج اپوزیشن جماعتوں نے الزام لگایا کہ دہلی میں گزشتہ دنوں ہوئے تشدد کے دوران پولیس اپنی ذمہ داری انجام دینے میں ناکام رہی اور حکومت کو اب لوگوں کو انصاف دینے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھانا چاہیے۔
کانگریس کے لیڈرکپِل سبل نے دہلی کے کچھ حصوں میں امن و قانون کی حالیہ صورتحال پر مختصر مدتی بحث کا آغاز کرتے ہوئے الزام لگایا کہ دہلی پولیس تشدد بھڑکانے والوں کا ساتھ دے رہی تھی اور ثبوت کوضائع کرنے کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے کو توڑا جارہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے کچھ علاقوں میں 24 فروری کو دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی لیکن پولیس نے کارروائی نہیں کی۔
مسٹر سبل نے کہا کہ اشتعال انگیز تقریروں کے بعد تشدد کے واقعات رونما ہوئے جن میں53 افراد مارے گئے۔ ان میں سے 32 ایک فرقے کے اور 12 ایک



دیگر فرقے کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اشتعال انگیز تقریر کرنے پر تین سال کی سزا کا التزام ہے لیکن ایسی تقریر کرنے والے لوگوں کے خلاف معاملے درج نہیں کئے گئے۔ بیان نہ دینے کے باوجود جموں و کشمیر کے فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو جیل میں رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فسادات کی جانچ کے لئے خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی ہے لیکن انھیں شبہ ہے کہ بے قصور لوگوں کو ملزم بنایا جائے گا اور فسادیوں کو بچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے لوگوں کے گھروں میں لوٹ پاٹ کی گئی اور بعد میں گھروں کو نذرآتش کردیا گیا۔ اس دوران ایک 85 سالہ ضعیف شخص کو جلایا گیا اور 22 سالہ نوجوان کو قتل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہا ہائی کورٹ نے دو بجے معاملے کی سماعت کی جس کے بعد زخمیوں کو راحت دی گئی اور انہیں سرکاری اسپتالوں میں بھرتی کرایا گیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.