حیدرآباد، 19 اگسٹ (ذرائع) گوشہ محل سے بی جے پی ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ کو سٹی پولیس نے جمعہ کی دوپہر منگل ہاٹ میں واقع ان کے دفتر سے حراست میں لے لیا۔ ان کے چند حامیوں کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق راجہ سنگھ مادھا پور جانے کا منصوبہ بنا
رہے تھے جہاں اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی ہفتہ کو ایک پروگرام کرنے والے ہیں۔
قانون ساز نے کئی ویڈیوز کے ذریعے شو میں رکاوٹ ڈالنے اور پنڈال کو آگ لگانے کی دھمکی دی تھی۔
دوپہر کو پولیس، سنگھ کے دفتر پہنچے اور ان سے بات کرنے کے بعد انہیں پولیس گاڑی میں لے گئے۔ ا