حیدرآباد،14 ڈسمبر(ذرائع) حیدرآباد شہر کے پولیس کمشنر سی وی آنند نے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی ہدایت پر ہفتہ 14 دسمبر کو نارائن گوڑا میں تلنگانہ اقلیتی بہبود رہائشی گرلز اسکول مشیرآباد کا دورہ کیا۔
انہوں نے ریاستی حکومت کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے مینو چارٹ کی نقاب کشائی کی، جسے تلنگانہ اقلیتی رہائشی تعلیمی اداروں کی سوسائٹی (TGMREIS) کے زیر انتظام اسکول میں "کامن ڈائیٹ میل" کا نام دیا گیا ہے۔
اپنے دورے کے دوران سٹی
پولیس کمشنر نے طلباء کو درپیش مختلف مسائل اور انہیں دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔
طلباء کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھانے سے پہلے، انہوں نے اسکول کے حکام کے ساتھ اسکول میں پیش کیے جانے والے ناشتے، دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
حیدرآباد پولیس کمشنر نے فراہم کی جانے والی سہولیات کے معیار کو جانچنے کے لیے کچن، سینیٹری ایریا، سائنس لیاب، کمپیوٹر لیاب، روبوٹک لیاب، اسپورٹس روم اور طلبہ کے ہاسٹل کا دورہ کیا۔