حیدرآباد، 19/ جنوری(یواین آئی)آندھراپردیش کے سابق وزیردیوی نینی اومامہیشور راو کی وجئے واڑہ میں گرفتاری کے بعد کشیدگی دیکھی گئی۔
سابق وزیرضلع کے گولہ پوڑی علاقہ میں این ٹی راما راو کے مجسمہ کے سامنے
احتجاج کے لئے جارہے تھے۔
ریاستی وزیر کوڈالی نانی نے گذشتہ روز اوما پر نکتہ چینی کی تھی جس پر اوما نے این ٹی راما راو کے مجسمہ کے سامنے احتجاج کرنے کے فیصلہ کا اعلان کرتے ہوئے چیلنج کیا کہ ان کو روک کر دکھائیں۔