: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
پٹنہ/3مئی (ایجنسی) بہار کے جہان آباد میں 28 اپریل کو ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور اس کا ویڈیو وائرل کرنے کے معاملے میں پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے بھیلوار اوپی علاقے سے ویڈیو
وائرل کرنے والے نواسا پاسوان سمیت دو کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی منیش نے بتایا کہ وائرل ویڈیو اور چھیڑ چھاڑ معاملے میں 13 لوگ ملزم بنائے گئے تھے، جس میں فوراً کارروائی کرتے ہوئے اب تک کل 11 ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دو لوگ ابھی بھی پولیس کی گرفت سے فرار ہیں۔