سری نگر، 19 اکتوبر (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گانگو علاقے میں پیر کی صبح مشتبہ جنگجوؤں نے پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی ایک مشترکہ پارٹی پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں سی آر پی ایف کے ایک اہلکار زخمی ہو
گئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گونگو پلوامہ میں پیر کی صبح جنگجوؤں نے پولیس اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 182 بٹالین سی آر پی ایف کے ایک جوان زخمی ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زخمی جوان کو فوری طور پر ایک نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔