نئی دہلی/14مئی(ایجنسی)اردو کے معروف شاعر فیض احمد فیض کی صاحبزادی اور ٹی وی کی معروف شخصیت منیزہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ دہلی میں منعقدہ ایک کانفرنس میں انھیں مدعو کیا گیا لیکن عین وقت پر انھیں اس میں شرکت کرنے سے روک دیا گیا۔
دہلی میں 10 مئی سے 12 مئی کو منعقدہ 15ویں ایشیئن میڈیا سمٹ میں انھیں بطور مقرر بلایا گیا تھا۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">لاہور واپس پہنچ کر بی بی سی سے بات کرتے ہوئے منیزہ ہاشمی نے بتایا کہ جب وہ اس میں شرکت کے لیے دہلی پہنچیں تو جہاں ان کا قیام تھا اس ہوٹل میں ان کی بکنگ منسوخ کر دی گئی اور انھیں اس کانفرنس میں شرکت کے لیے رجسٹر نہیں کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ منتظمین نے اس بارے میں انھیں مطلع نہیں کیا اور نہ ہی اس صورتحال کی کوئی توجیح پیش کی۔