: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدر آباد 29 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم مودی کے 2 مئی کو اے پی کے نئے دارالحکومت امراوتی کے دورہ کے انتظامات تقریبا 90 فیصد مکمل ہو گئے ہیں۔ باقی کام کل تک مکمل کئے جائیں گے یہ بات ریاستی وزیر نارائنا نے عہدیداروں کے ساتھ انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی انہوں نے بتایا کہ
وزیر اعظم مودی کے ہاتھوں 43 ہزار کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صرف 50 دنوں میں کسانوں نے بغیر کسی اعتراض کے اپنی اراضیات دارالحکومت کے لئے دے دی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی این چندرا بابو نائیڈو کی ہدایت پر عالمی معیار کا دارالحکومت تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔