امراوتی، 15 جنوری (ذرائع) وزیر اعظم نریندر مودی منگل کو آندھرا پردیش کے سری ستیہ سائی ضلع میں پالاسمدرم کا دورہ کرنے والے ہیں اور نیشنل اکیڈمی آف کسٹمز، انڈریکٹس ٹیکس اور
نارکوٹکس (این اے سی آئی این) انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کریں گے۔
آندھرا پردیش حکومت کی ایک پریس ریلیز کے مطابق، مودی طے شدہ پروگراموں میں حصہ لینے کے لیے منگل کی دوپہر پالسمدرم پہنچیں گے-