ولادیووستک،05ستمبر(یو این آئی)ہندوستان مشرقی روس کے مشرق بعیدکے علاقے کی ترقی کے لیے ایک ارب ڈالرکی مدد دے گا۔
وزیر اعظم نریندرمودی نے جمعرات کو یہاں ایسٹرن اکونومک فورم (ای ای ایف)کی تقریب میں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا،’روس کے مشرق بعید کے علاقے کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان ایک ارب ڈالر کی مدد دے گا۔ یہ بے مثال اور پہلا موقع ہے جب ہم کسی
دوسرے ملک کو اتنی بڑی مدد دے رہے ہیں۔ میں آپ کو یقین دلاتاہوں کہ حکومت ہند مشرقی ایشیا کے معاملے میں سخت محنت کر رہی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ روس کے مشرق بعید کے علاقے کا ایشیا کے ساتھ غیر معمولی تعلق ہے۔ ہندوستان کو غیر مقیم ہندوستانیوں کی حصولیابیوں پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ انھیں پورا یقین ہے کہ روس کے اس علاقے کی ترقی کے لیے بھی ہندوستانی برا دری سرگرم حصہ داری دے گا۔