نئی دہلی، 21 مارچ (ایجنسی) صدر رام ناتھ كووند نے جمعرات کو ملک کےعوام کو ہولی کی مبارکباد دی۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا"ہولی کے پاون موقع پر ہندوستان اور بیرون ملک میں رہ رہے تمام ہم وطنوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات۔ رنگوں کا تہوار ہولی موسم بہار کا اور سماج میں ہم آہنگی کا جشن ہوتا ہے۔ میرامانناہے کہ یہ تہوار سبھی کی زندگیوں میں امن، خوشی اور خوشحالی
لانے والا ہو"۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو ملک کے عوام کو ہولی کی مبارک باد دی ہے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا"ہولی کے پاون پرو کی تمام ہم وطنوں کو ڈھیروں نیک خواہشات. خوشی اور جوش و جذبہ کا یہ تہوار ہمارے اتحاد اور خیر سگالی کے رنگ کو اور مضبوطی دے"۔