نئی دہلی، 13 جون (ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات سے شروع ہونے والے دو روزہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے کرغزستان Kyrgyzstan کے دارالحکومت Bishkek بشکیک روانہ ہو گئے۔ مسٹر مودی اس دوران بہت سے
ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کریں گے۔ وہ اس سمٹ سے الگ کرغستان کے صدر سورونبے جين بكووف کے ساتھ بھی دو طرفہ بات چیت کریں گے۔
وزیر اعظم نے بشکیک کے لئے روانگی سے قبل بدھ کی شام کو کہا کہ ہندوستان دو سال پہلے ایس سی اوکی مکمل رکنیت حاصل کرنے کے بعد سے اس کے مختلف اجلاسوں میں فعال طور پر سرگرم رہا ہے۔ انہوں نے کہا’’ہم نے گزشتہ برسوں کے دوران کرغستان کی صدارت کے لیے مکمل تعاون دیا ہے‘‘۔