نئی دہلی/11جون(ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی کی جان کو خطرہ کے مدنظر مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ان کی سیکورٹی کا پختہ انتظام کرنے کا حکم دیا ہے۔
وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق مسٹر سنگھ نے آج یہاں ایک اعلی سطحی میٹنگ میں وزے راعظم کی سلامتی کے نظم و نسق کا جائزہ لینے کے بعد ہدایات دیں۔ وزیر داخلہ نے سیکورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ تمام متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ مل کر وزیر اعظم کی سیکورٹی کو پختہ بنانے کے لئے تمام ضروری
اقدامات کریں۔
قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال ، مرکزی داخلہ سکریٹری راجیو گوبا اور انٹلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر نے میٹنگ میں حصہ لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ کومہاراشٹر پولیس سے ایک رپورٹ ملی تھی جس میں ماونواز تنظیموں سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں کے درمیان بات چیت کا ذکر ہے ۔ اس بات چیت میں وزیر اعظم کو نشانہ بنانے کی بات کہی گئی ہے۔