نئی دہلی، 15 جون (ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی کا ماہانہ ریڈیو پروگرام 'من کی بات' 30 جون سے دوبارہ شروع ہو جائے گا۔
مسٹر مودی نے ہفتہ کے روز ٹویٹ کیا کہ " 30 جون کو صبح 11 بجے ریڈیو پروگرام میں پھر ملتے ہیں اور ملک کی 130 کروڑ آبادی کی طاقت کا جشن مناتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ 'من کی بات' کے لئے آپ کے پاس کہنے کو بہت کچھ ہو گا۔ اپنی بات نمو ایپ کے ذریعے بتائیں"۔
اس کے ساتھ ہی مسٹر مودی نے پہلے کی طرح اس بار کے ریڈیو پروگرام کے لئے لوگوں کو ٹول فری نمبر پر فون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ "اس ماہ 'من کی بات' کے لئے ٹول فری نمبر 1800117800 پر اپنا پیغام ریکارڈ کروائیں۔ اس کے ساتھ ہی آپ mygov اوپن فورم پر بھی اپنے من کی
بات لکھ کر بھیج سکتے ہیں۔ فون لائن 26 جون تک سب کے لئے کھلی ہے۔
وزیر اعظم نے ریڈیو پر اپنے اس پروگرام کا آغاز اپنے گزشتہ مدت کار کی ابتدا ء میں کیا تھا اور سب سے پہلے پروگرام میں انہوں نے کھادی کو فروغ دینے کی اپیل کی تھی ۔ آخری بار انہوں نے 24 فروری کو آخری مرتبہ 'من کی بات' کی تھی۔
اس کے بعد انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کی وجہ سے اس پروگرام نشر بند کر دیا گیا تھا۔ مسٹر مودی نے گزشتہ مدت کار کے اپنے آخری نشریہ میں کہا تھا کہ انتخابات میں مصروف رہنے کی وجہ سے اگلے دو ماہ تک 'من کی بات' نہیں کر پائیں گے اور مئی کے آخری ہفتے میں ملاقات کریں گے۔ اس وقت تک لوک سبھا کے انتخابات کے پروگرام کی تاریخ طے نہیں ہوئی تھی۔