نئی دہلی 31 جنوری (ایجنسی) کانگریس صدر راہل گاندھی نے روزگار سے متعلق میڈیا میں آئے اعداد و شمار کے سلسلے میں آج وزیر اعظم نریندر مودی کی سخت تنقید کی اور کہا کہ ہر سال دو کروڑ روزگار دینے کا وعدہ کرنے والے مسٹر مودی کا رپورٹ کارڈ "نیشنل
ڈیزاسٹر " کے طور پر سامنے آیا ہے۔ مسٹر گاندھی نے روزگار سے متعلق اعداد و شمار کے سلسلے میں ٹویٹ کیا، "نوکری نہیں ہے۔ لیڈر نے ہر سال دو کروڑ ملازمتوں کا وعدہ کیا تھا۔ ان کا وعدہ لیکڈ رپورٹ کارڈ "قومی آفت" کے طور پر سامنےا ٓیا ہے۔ سال17۔2016میں 6.5 کروڑ نوجوان بے روزگار تھے۔ نریندر مودی کے جانے کا وقت آ گیا ہے۔