: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 10 مئی (ذرائع) حیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں آج پی ایم مودی نے اپنی تقریر میں حیدرآبادی الفاظوں کا استعمال کیا- جمعہ کے روز تلنگانہ کے دارالحکومت میں ایک جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے- حیدرآباد، سکندرآباد اور آس پاس کے لوک سبھا حلقوں کے بی جے پی امیدواروں کی حمایت
میں ایل بی اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے لوگوں سے بی جے پی کو ووٹ دینے اور ان کے حریف کانگریس، بھارت راشٹرا سمیتی کو مسترد کرنے کی اپیل کرنے کے لیے کچھ حیدرآبادی الفاظ استعمال کرکے سب کو حیران کردیا۔ تلنگانہ بول رہا ہے کانگریس نکو، بی آر ایس نکو، ایم آئی ایم نکو۔