: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 21 دسمبر (یو این آئی) ورلڈ میڈی ٹیشن ڈے کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ہر کسی سے دھیان کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنانے کی اپیل کی ہے۔
مسٹر مودی نے آج ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ دھیان کسی فرد کی زندگی کے ساتھ ساتھ ہمارے معاشرے اور زمین میں امن اور ہم آہنگی لانے کا ایک طاقتور طریقہ ہے۔
انہوں نے لکھا " آج و شود این دوس پر ،
میں ہر ایک سے دھیان کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنانے اور اس کی تبدیلی کی صلاحیت کا تجربہ کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔ دھیان ایک فرد کی زندگی کے ساتھ ساتھ ہمارے معاشرے اور زمین میں امن اور ہم آہنگی لانے کا ایک طاقتور طریقہ ہے۔ " ٹیکنالوجی کے اس دور میں ، ایپس اور گائیڈڈ ویڈیوز ہمارے روز مرہ کے معمولات میں دھیان کو شامل کرنے میں ہماری مدد کرنے میں قیمتی ٹولز ہو سکتے ہیں۔