نئی دہلی، 21 فروری (ایجنسی) وزیراعظم نریندر مودی نے آج جنوبی کوریا کے شہر سیول میں واقع یونسائی یونیورسٹی میں مہاتماگاندھی کے نیم قد مجسمہ کی نقاب کشائی کی۔
جمہوریہ کوریا کے صدر مون جائی انگ، جمہوریہ کوریا کی خاتون اول محترمہ کیم جنگ سوک اور اقوام متحدہ سابق سیکریٹری جنرل بانکی مون اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر اپنی تقریر میں وزیراعظم نے یونسائی یونیورسٹی میں باپو کے نیم قد مجسمہ کی نقاب کشائی کو اپنے لئے ایک اعزاز قرار دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ تقریب اس لئے زیادہ خصوصیت کی حامل ہے کیونکہ ہم ایسے موقع پر جب باپو کی 150 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باپو کے نظریات اور خیالات ، ہمیں آج کے دنوں میں دنیا کو درپیش دو اہم چیلنجوں، دہشت گردی اور آب وہوا کی تبدیلی پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔
text-align: start;">
اپنی طرز زندگی سے با پو نے بتایا ہے کہ ہم فطرت کے ساتھ ہم کس طرح مل جل کر رہ سکتے ہیں اور کوئی بھی کاربن فٹ پرنٹ کو کم سے کم کرسکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آنے والی نسلوں کے لئے صاف ستھری اور سرسبز وشاداب دنیا کوچھوڑنا نہایت ضروری ہے۔یونسائی یونیورسٹی جنوبی افریقہ میں انتہائی با وقار یونیورسیٹوں میں شامل ہیں۔مہاتما گاندھی کو جنوبی کوریا میں عالمی امن کی ایک علامت کے طور پر دیکھاجاتا ہے۔