جوہانس برگ/25جولائی(ایجنسی) پانچ ابھرتی ہوئی معیشتوں کے حامل ممالک کی تنظیم "برکس" کا ایک سربراہی اجلاس آج بدھ کو جنوبی افریقی شہر جوہانس برگ میں شروع ہو رہا ہے۔ اس اجلاس میں رکن ملکوں کے رہنما امریکی تجارتی اقدامات پر خصوصی توجہ مرکوز
کریں گے۔ اس تنظیم میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ جو رہنما جوہانس برگ پہنچ رہے ہیں، ان میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن، ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اور چینی صدر شی جن پنگ لازمی طور پر شامل ہوں گے۔ اس تین روزہ سمٹ کے موقع پر شریک لیڈروں کی آپس میں اور میزبان صدر سیرل رامافوسا کے ساتھ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔