ورنداون: 11 فروری(ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو ورنداون میں مڈ ڈے میل دستیاب کرانے والے دنیا کی سب سے بڑی غیر سرکاری تنظیم اکشے پاتر فاونڈیشن کی 300کروڑویں تھالی پروسی۔
مسٹرمودی نے یہاں چندراودے مندر احاطے میں منعقد شاندار تقریب میں اس تنظیم سے مستفید ہونے والے 6 بچوں کو مٹھائی کا ڈبہ فراہم کیا اور اس موقع کو یاد گار بنانے کے لئے یاد گار پٹی کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اسکان کے فاونڈر شریلا پربھو پاد کی مورتی پر گلپوشی کی۔
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">انہوں نے فاونڈیشن کے موہن داس پائی اور صدر مگدھ پنڈت داس کی سائنسی اور تکنیکی رسوئی کی پہل کے لئے سراہنا کی۔ مسٹر مودی نے اس کے بعد کچھ بچوں کو شمالی ہندوستان کی تھالی پروسی، اترپردیش کے گورنر رام نائک، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور متھرا کے رکن پارلیمان ہیما مالنی نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ مسٹر یوگی نے تنظیم کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون دستیا ب کرانے کا تیقن دیا۔
تنظیم کے صدر مسٹر داس نے مودی کے اس مبارک موقع پر حاضر ہونے کے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ورنداون میں اس فاونڈیشن کی سب سے بڑا مطبخ قائم ہے۔ اور ملک کے دیگر ریاستوں میں بھی ایسے مطبخ کے قیام کا منصوبہ ہے۔