نئی دہلی، 25 دسمبر(ایجنسی) صدر رام ناتھ کووند ، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو ، وزیر اعظم نریندرمودی اور کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج اہل وطن کو کرسمس کی مبارک باد دی۔
مسٹر کووند نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا" تمام اہل وطن بالخصوص ہندوستان اور ہندوستان کے باہر رہنے والے تمام عیسائی بھائی بہنوں کو کرسمس کی دلی مبارک باد۔ یہ دن اپنے رشتہ داروں او ردوستوں کے ساتھ مل جل کر ہر ایک کے لئے امن اور خوشحالی کے خاطر دعا کرنے کا ہے۔ میری دعا ہے کہ یہ تہوار اہل وطن کو خوشیاں عطا کرے۔"
start;">مسٹر نائیڈو نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا" کرسمس کے مبارک موقع پر اہل وطن کومبارک باد دیتا ہوں ۔ ہمدری، غم خواری اور خدا پر اٹوٹ یقین کا پیغام ہر عقیدہ اور مذہب کا حصہ ہے۔غم خواری اور یقین کا یہ پیغام آج بھی پریشان حال انسانیت کو سکون فراہم کرتا ہے۔"
مسٹر مودی نے ٹوئٹر پرلکھا" آپ تمام اہل وطن کو کرسمس کی دلی مبارک باد۔ ہم عیسی مسیح کی عظیم تعلیمات ، ایک رحم دل اور مساوات پر مبنی سماج بنانے کی سمت میں ان کی کوشش کو یاد کرتے ہیں۔"
مسٹر گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا"آپ تمام کو کرسمس کی مبارک باد۔"