نئی دہلی،23؍جولائی (ایجنسی) وزیراعظم نریندر مودی نے ہندوستان کی انقلابی نوجوان شخصیت چندر شیکھر آزاد کو اُن کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم نے
کہا ’’ ہندوستان کے بہادر بیٹے چندر شیکھر آزاد کو اُن کے یوم پیدائش پر میرا عاجزانہ خراج عقیدت۔ وہ ایک نڈر اور پر عزم انقلابی تھے، جنہوں نے ملک کی آزادی کے لئے اپنی زندگی کی قربانی دے دی۔