نئی دہلی، 20 فروری (ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی اور سعودی عرب کے شهزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے درمیان بدھ کو دہشت گردی کے خلاف جنگ پر اہم تبادلہ خیال ہوگا۔ سعودی عرب کے شہزادہ ہندوستان کے
دو روزہ دورے پر منگل کی شام کو یہاں پہنچے۔ وزیر اعظم نے پروٹوکول کو توڑتے ہوئےخود ہوائی اڈے پر مہمان لیڈر کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ وزارت خارجہ کے وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ بھی وہاں موجود تھے۔سعودی عرب کے شہزادہ کا آج یہاں راشتر پتی بھون کے کیمپس سرکاری استقبال کیا گیا۔