نئی دہلی،24جنوری(ایجنسی)وزیر اعظم نریندرمودی نے "وزیر اعظم قومی اطفال انعام -2019"یافتگان سے جمعرات کو ملاقات کی اور ان کے قابل ذکر کاموں کی ستائش کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔
مسٹر مودی نے ملاقات کے دوران بچوں ان کے تجربات و مشاہدات سنیں اور انعام جیتنے کیلئے انہیں مبارکباد دی۔مسٹرمودی نے کہا کہ یہ انعام باصلاحیت بچوں کو حوصلہ افزائی
کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں اور دوسرےبچوں کو تحریک دیتے ہیں۔انہوں نے بچوں سے فطرت سے جڑے رہنے کی نصیحت دی۔ صدر رام ناتھ کووند نے منگل کو ایجادات،تعلیمی،کھیل،تہذیب و ثقافت ،سماجی خدمات اور بہادری کیلئے قومی اطفال انعام 2019دیئے تھے۔انعام یافتگان کو انعامی شکل میں ایک میڈل، ایک لاکھ روپے کا نقد انعام اور10ہزارروپے قیمت کی کتابوں کیلئے واؤچر اور توصیفی سند وغیر دیئے گئے۔ اس سال انعام کیلئے کل 783 کل درخواستیں موصول ہوئے تھے۔انعام یافتگان کے ناموں کو خواتین و ترقی اطفال کی وزیر منیکا گاندھی کی صدارت میں نیشنل سلیکشن کمیٹی نے حتمی شکل دی۔