کاٹھمانڈو،31 اگست(ایجنسی) وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو یہاں تھائی لینڈ کے وزیر اعظم Prayut Chan-o-cha پریوت چین اوچا سے ملاقات کرکے دو طرفہ معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم دفتر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا " تھائی لینڈ کے وزیر اعظم پریوت چین اوچا اور وزیر اعظم نریندر مودی نے کاٹھمانڈو میں کئی
اہم معاملات پر بات چیت کی نیز اس بات چیت میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے مزید اقدامات کرنے پر زور دیا گیا۔
خیال رہے کہ کل سے یہاں جنوبی ایشاء اور جنوب مشرقی ایشاء کے سات ممالک کی دو روزہ کانفرنس شروع ہوئی ہے۔ سات ممالک کے اس گروپ میں ہندوستان سمیت سارک کے رکن ممالک بنگہ دیش،بھوٹان، نیپال، سری لنکا، میانمار ار تھائی لینڈ شامل ہیں ۔واضح رہے کہ دہشت گردی کا معاملہ بمسٹیک ممالک کے درمیان بات چیت کا بہت ہی اہم موضوع ہے۔