ڈھاکہ، 26 مارچ (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے بنگلہ دیش کے دو روزہ دورے کے دوران 14جماعتوں کے اتحاد کے سیاسی لیڈروں سے جمعہ کے روز ملاقات کی۔
حکومت نے ایک بیان میں بتایا
کہ ملاقات کے دوران گفتگو دوطرفہ رشتوں اور ان میں مزید مضبوطی لانے کے معاملات پر مرکوز رہی۔
اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات سے متعلق وسیع تر امور پر تبادلہ خیالات عمل میں آئے۔