جودھپور، 3 دسمبر (ایجنسی) وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس پر ہندوتو پر سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس نے آزادی کے بعد 70 برسوں میں ترقی اور کسانوں کے لئے کچھ نہیں کیا۔
مسٹر مودی نے آج یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) امیدواروں کی
حمایت میں منعقد انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوتو ہمالیہ سے اونچا اور سمندر سے گہرا ہے اور اسے سمجھنے کا دعوی بڑے بڑے رشی منی تک نہیں کرسکے۔
کانگریس صدر راہل گاندھی کے ہندوتو کے سلسلے میں دیئے گئے تازہ بیان کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نام دار کہہ رہے ہیں کہ مودی کو ہندوتو کا کوئی علم نہیں ہے۔