نئی دہلی، 15 جنوری (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے 72 ویں ’آرمی ڈے‘ کے موقع پر بدھ کو تمام فوجیوں کو مبارکباد دی۔
مسٹر مودی نے ٹوئٹ کرکے کہا’’ہندوستان کی فوج ماں بھارتی کی آن بان اور شان ہے۔ آرمی ڈے کے موقع پر میں ملک کے تمام فوجیوں کی بے مثال جرات، حوصلہ اور
اولالعزمی کو سلام کرتا ہوں‘‘۔
آرمی ڈے کے موقع پر آرمی کمان ہیڈ کوارٹر کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر حصوں میں فوجی پریڈ اور طاقت کا مظاہرہ کے ساتھ دیگر پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پہلی بار ایک خاتون افسر کیپٹن تانیہ شیر گل مردوں کی تمام ٹکڑیوں کی قیادت کریں گی۔