نئی دہلی، 12فروری (ایجنسی) وزیراعظم نریندرمودی نے نئی دہلی کے قرول باغ میں واقع ارپت ہوٹل میں آگ کے واقعہ پر گہرے دکھ ظاہر کرتے ہوئے مرنے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
start;">وزیراعظم کے دفتر کے ٹوئٹر پر مسٹر مودی نے تعزیتی پیغام میں ارپت ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ مسٹر مودی نے حادثہ میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ کے تئیں دلی تعزیت ظاہر کرتے ہوئے زخمیوں کے جلد ٹھیک ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے۔