نئی دہلی، 19 جولائی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے نیپال کے نئے وزیراعظم شیر بہادر دیوبا کو آج ٹیلی فون پر وزیراعظم بننے اور پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر مبارکباد دی اس گرم جوشی والی بات چیت میں دونوں لیڈروں نے ہندوستان اور نیپال کے مابین صدیوں پرانی اور کافی مضبوط عوامی تعلقات اور ہندوستان اور نیپال کی خصوصی دوستی کو یاد کرتے ہوئے سبھی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے
لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق ظاہر کیا۔
دونوں وزراء اعظم نے کوڈ وبا سے مقابلے کے لئے تعاون اور تال میل کو مضبوط بنانے کی کوششیں کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
مسٹر دیوبا نے نیپالی پارلیمنٹ میں کل اعتماد کے ووٹ پر ہوئی ووٹنگ میں 165 ووٹ حاصل کرکے جیت حاصل کی۔ اعتماد کے ووٹ پر کل 249 ارکان پارلیمنٹ نے حصہ لیا تھا۔ مسٹر دیوبا کے حق میں 93 ووٹ پڑے جبکہ ایک رکن پارلیمنٹ اعتماد کے ووٹ کی جانچ کے دوران غیر جانبدار رہے۔