تلچر،22ستمبر(ایجنسی)وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتے کو تلچر فرٹیلائزر پلانٹ کی بحالی سے متعلق کاموں کی شروعات کی اور کول گیس سے چلنے والے ملک کے پہلے فرٹیلائزر پلانٹ کی بنیاد رکھی۔
مسٹر مودی نے کول گیس سے چلنے والے ملک کےپہلے فرٹیلائزر پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد کہا کہ نئی کول گیس ٹیکنولوجی سے ملک کو ایک نئی سمت ملے گی جس سے یوریا اور قدرتی گیس کے درآمدات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ترقی پسند اتحاد (یوپی اے) کی اس وقت کی حکومت نے تلچر فرٹیلائزر شروع کرنے کا فیصلہ تو کیا لیکن وہ منصوبہ صرف کاغذپرہی نظر آیا۔
start;"="">مسٹر مودی نے کہا کہ جب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی)کی قیادت والی حکومت مرکز میں آئی تو اسے شروع کرنے میں آنے والی سبھی رکاوٹوں کو دور کرکے 13ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے یہ کام شروع کردیا گیا۔
مسٹر مودی نے کہا کہ اس پلانٹ سے 45000لوگوں کو روزگار ملے گا اور علاقے کی ترقی ہوگی۔
انہوں نے لوگوں کو پلانٹ کے وقت سے شروع ہونے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ 36مہینے بعد دوبارہ آئیں گے اور اس طرح کے ملک کے پہلے پلانٹ کو ملک کو وقف کریں گے۔
اوڈیشہ کے وزیراعلی نوین پٹنائک نے تلچر فرٹیلائزر پلانٹ کی بحالی کے کام کی شروعات کرنےکےلئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسے شروع کرانے کا مطالبہ لوگ طویل عرصے سے کررہے تھے۔