: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ہزاری باغ، 02 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں 80,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔
مسٹر مودی نے دھرتی آبا قبائلی گرام اتکرش ابھیان کا آغاز کیا، 40 ایکلو یہ ماڈل رہائشی اسکولوں (ای ایم آرایس) کا افتتاح کیا اور 25 ای ایم آر ایس کا سنگ بنیاد رکھا۔ مسٹر مودی نے پردھان منتری قبائلی انصاف مہا
ابھیان (پی ایم - جنمن ) کے تحت کئی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے جھار کھنڈ کے ترقی کے سفر کا حصہ بننے پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے چند روز قبل جمشید پور میں سینکڑوں کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کے لیے اپنی آمد کو یاد کیا۔ مسٹر مودی نے پی ایم آواس یوجنا کے تحت جھار کھنڈ کے ہزاروں غریب لوگوں کو مستقل مکانات حوالے کرنے کا ذکر کیا۔