یوپی میں کم عمری کی شادی شرح ملک کے دیگر حصوں سے کم
لکھنؤ،17فروری(یو این آئی) ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم ان بچوں کے بارے میں فکرمند ہیں، جن کی کوئی پرواہ نہیں کرتا بچپن کی شادی، بچوں سے جنسی استحصال، ان سے محنت مزدوری، بھیک منگوانا وہ پانچ برائیاں ہیں، جن کے خلاف ہمیں برسرپیکار ہونا ہے ان پانچوں برائیوں کے خاتمے سے بچوں کے استحصال اور زیادتی کا مسئلہ مکمل طور پر ختم ہو جائے گا، اس کے لیے ہمیں اضلاع میں اپنے
فرائض ذمہ داری کے ساتھ ادا کرنے ہوں گے ان برائیوں کو ختم کرنا ہماری ذمہ داری ہے پوری لگن اور ایمانداری کے ساتھ بچوں سے وابستہ بدسلوکی ختم کرنے کے لیے حکمت عملی بنائی گئی ہے جو لوگ اترپردیش میں بچوں کے تحفظ اوران کے امن و امان کے لیے کام کر رہے ہیںاس سلسلے میں ان پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار ریاستی کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال(یو پی ایس سی پی سی آر) ڈاکٹر دیویندر شرما نے یہاں ورکشاپ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔