حیدرآباد 15جون(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی تارک راما راو نے کہا ہے کہ وہ میڑچل حلقہ کو ریاست کے تمام شعبوں میں نمبر ون رکھنے کے لیے اپنا بھرپور تعاون کریں گے۔
انہوں نے میڑچل
میں 1.80کروڑروپئے کے صرفہ سے تعمیر کردہ منی اسٹیڈیم کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ میڑچل جو کہ حیدرآباد سے بہت قریب ہے کو تمام شعبوں میں ترقی دی جارہی ہے۔