: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی؛ 10 فروری (یو این آئی لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج پارلیمنٹ اور مقننہ کی کارروائیوں میں اراکین کی کم ہوتی ہوئی شرکت اور سیاسی تعطل پر تشویش کا اظہار کیا انہوں نے مقننہ کے اجلاسوں کی تعداد میں کمی اور پیداواری صلاحیت میں کمی پر بھی تشویش کا اظہار کیا پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں
مہاراشٹر مقننہ کے نومنتخب اراکین کے لیے منعقدہ اورینٹیشن پروگرام کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لوک سبھا کے اسپیکر نے اراکین اسمبلی پر زور دیا کہ وہ سیشن کے دوران ایوان میں زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کے خیالات کو سنیں، جس سے لوگوں کے مسائل کو سمجھنے اور ان سے نمٹنے میں ان کا نقطہ نظر وسیع ہوگا۔